27 اگست 2014 - 16:38
صہیونیت کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم ٹوٹ گیا

فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے مقابلے میں صہیونی حکومت اور اس کی فوج کا ناقابل شکست ہونے کا طلسم ٹوٹ گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی کمیٹیوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کے مقابلے میں صہیونی ریاست اور اس کی فوج کا ناقابل شکست ہونے کا طلسم ٹوٹ گیا ہے۔ ابو مجاہد نے لبنان کے المیادین ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں غزہ میں جنگ بندی کے سمجھوتے اور صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی شرائط کو قبول کیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمت نے پچاس روز میں صہیونی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے اور اس حکومت پر خوف و وحشت طاری ہے۔ ادھر عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بھی تاکید کی ہے کہ غزہ کی کامیابی، فلسطینیوں کی حتمی کامیابی کا پیش خیمہ ہے۔ دوسری جانب تحریک حماس کے ترجمان نے بھی اس سمجھوتے کو مزاحمت کی کامیابی قرار دیا ہے۔

.......

/169